Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کی جانب سے مالی وسائل کوجوازبناکرفرئیرہال اورفیضی گیلری کو محکمہ ثقافت سندھ کے حوالے کرنے کی تیاریوں پر نامزدمیئروسیم اخترکی مذمت


حکومت سندھ کی جانب سے مالی وسائل کوجوازبناکرفرئیرہال اورفیضی گیلری کو محکمہ ثقافت سندھ کے حوالے کرنے کی تیاریوں پر نامزدمیئروسیم اخترکی مذمت
 Posted on: 2/25/2016
حکومت سندھ کی جانب سے مالی وسائل کوجوازبناکرفرئیرہال اورفیضی گیلری کو محکمہ ثقافت سندھ کے حوالے کرنے کی تیاریوں پر نامزدمیئروسیم اخترکی مذمت
سندھ حکومت بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے قیمتی اثاثوں اوراداروں پرقبضہ کرکے اپنی کالونی بناناچاہتی ہے ،نامزحق پرست میئر
سندھ حکومت کی جانب سے فریئرہال اورفیضی گیلری پرقبضے کامنصوبے کانوٹس لیاجائے اورکراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک بندکروایاجائے،وسیم اختر
کراچی: ۔۔۔25، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ کی جانب سے مالی وسائل کوجوازبناکرفرئیرہال اورفیضی گیلری کوکراچی سے چھین کر محکمہ ثقافت سندھ کے حوالے کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی اوراس کے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی قراردیتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت بلدیہ اعظمیٰ کراچی کواپنی کالونی بناناچاہتی ہے۔ایک بیان میں وسیم اخترنے کہاکہ کراچی کے عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نامزدحق پرست نمائندوں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنایاجبکہ پیپلزپارٹی کو بدترین شکست سے دوچارکیایہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعدپیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کارویہ کراچی اور اس کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ہوگیاہے اورسندھ حکومت کی جانب سے کراچی اوراس کے عوام کوانتقام کانشانہ بنانے کاعمل بڑھتاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ فریئرہال اورفیضی گیلری میں ثقافتی سرگرمیوں کی نگرانی بلدیہ اعظمیٰ کررہی ہے تاہم سندھ حکومت فنڈزکوجوازبناکران اداروں کوبلدیہ اعظمیٰ سے ہتھیانے کے منصوبے بنارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کراتاہے اس شہرکوفنڈزسے محروم رکھنااوراس کے اثاثوں اوراداروں پرقبضہ کرناکھلی کراچی دشمنی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت نے بلدیہ اعظمیٰ کراچی سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،لوکل ٹیکسز،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ جیسے اہم محکمے زبردستی چھین کراپنے قبضے میں لے چکی ہے اور اب میئراورڈپٹی میئرکے حلف اٹھانے سے قبل کراچی کے دواہم تاریخی اورثقافتی اثاثوں پر نظریں گاڑھے بیٹھی ہے۔وسیم اخترنے کہاکہ ایک جانب سندھ حکومت بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے فنڈزروکے بیٹھی ہے جس کے باعث کراچی میں ترقیاتی کام تعطل کاشکارہیں اوربلدیاتی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ دوسری جانب فنڈزکی کمی کوجوازبناکرسندھ حکومت بلدیہ اعظمیٰ کے قیمتی اثاثہ جات پر قبضہ کررہی ہے جوسراسرکراچی دشمنی ہے اورجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوناتویہ چاہئے تھاکہ سندھ حکومت بلدیہ اعظمیٰ کے اداروں کواپنی تحویل میں لینے کے بجائے اس کے اختیارات اورفندزمیں اضافہ کرتی تاکہ کراچی اوراس کے عوام کی بہترطریقے سے کام کرسکے۔نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اخترنے مطالبہ کیاکہ سندھ حکومت کی جانب سے فریئرہال اورفیضی گیلری پرقبضے کامنصوبے کانوٹس لیاجائے اورکراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک بندکروایاجائے۔

7/19/2024 10:21:59 PM