Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم اور اس دوران طلبہ و اساتذہ کرام پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اے پی ایم ایس او


وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم اور اس دوران طلبہ و اساتذہ کرام پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اے پی ایم ایس او
 Posted on: 2/25/2016
وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم اور اس دوران طلبہ و اساتذہ کرام پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اے پی ایم ایس او
تعلیمی اداروں میں اس قسم کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ اے پی ایم ایس او
اس قسم کے پرتشدد واقعات سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور طلبہ میں احساس عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ اے پی ایم ایس او
اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔ اے پی ایم ایس او
کراچی ۔۔۔ 25؍ فروری 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کا بینہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم اور اس دوران طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم کے لئے آنے والے طلبہ و طالبات اور انتہائی قابل احترام اساتذہ کرام پر ایک نام نہاد طلبہ تنظیم کی جانب سے تشدد کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کے پرتشدد واقعات سے ایک جانب تو تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور دوسری جانب طلبہ و طالبات میں احساس عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی متعدد تعلیمی اداروں کو چند نام نہاد طلبہ تنظیمیں میدان جنگ بناچکی ہیں اگر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پہلے ہی ان شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے لیا جاتا تو آج اردو سائنس یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وائس چانسلر وفاقی اردو سائنس یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز اردو سائنس یونیورسٹی عبدالحق یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اور وہاں فرائض کی انجام دہی میں مصروف اساتذہ کرام میں بڑھتے ہوئے احساس عدم تحفظ کو ختم کیا جاسکے۔ c

7/19/2024 10:18:30 PM