معروف مجتہد علامہ رضی جعفر نقوی کے صاحبزادے علامہ حسن جعفر نقوی کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔25، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف مجتہد علامہ رضی جعفر نقوی کے صاحبزادے علامہ حسن جعفر نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے علامہ رضی جعفرنقوی سمیت مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)