Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمارے نزدیک اظہارِ رائے کی آزادی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، ایڈیٹر روزنامہ جنگ مدثر مرزا


ہمارے نزدیک اظہارِ رائے کی آزادی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، ایڈیٹر روزنامہ جنگ مدثر مرزا
 Posted on: 2/22/2016
ہمارے نزدیک اظہارِ رائے کی آزادی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، ایڈیٹر روزنامہ جنگ مدثر مرزا
آج چاہے کوئی بھی اپنے حق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہا ہوہم اسکے ساتھ ہیں ، مدثر مرزا
جمہوری حکومتوں میں ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ آزای اظہار پر پابندی ہو ، مدثر مرزا
معروف اداکارجاویدشیخ نے بھوک ہڑتالیوں میں کھانے پینے چیزیں تقسیم کیں اوران کی بھوک ہڑتال ختم کرائی
قائدتحریک الطاف حسین کی تقریروں پریہ غیرآئینی پابندی ہے یہ جمہوری دورہے اورجمہوریت میں ہرشخص کوبولنے کاپوراحق ہوتاہے، جاوید شیخ
میں پہلے بھی ایم کیوایم کے پروگراموں میں آتارہا ہوں اورمیری درخواست ہے کہ الطاف حسین پرسے یہ پابندی اب ختم ہونی چاہئے ، جاوید شیخ
کراچی ۔۔۔22، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائدپابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے چوتھے اور آخری روزبھی رات گیارہ بجے تک جاری رہااس دوران آنے والوں میں ٹی وی اسٹیج اورفلم سے وابستہ معروف اداکارجاویدشیخ ،روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا کی سر براہی میں وفد،پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری خورشید عباسی ، معروف گلوکارارشد محمود ،کوریوگرافر ارشد رانا اور مراد علی مراد، ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید رائیس ،داؤد ی بوہراکمیٹی، بابوحکمت ویلفیئر ٹرسٹ ،گلستانِ جوہر اسکوائرویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر مارکیٹ سے ظفر عباس، انصاری برادری کے صدر محمد عثمان انصاری،کراچی سندھ تاجراتحادکے صدرمحمداحسان،جنرل سیکریٹری شیخ حبیب ،کا ٹھیاواڑبرادری سے اسما عیل جونیجو ،ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی ،ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی،سندھ اسکول ایسوسی ایشن سے شہناز فاطمہ ،انجمن تاجران انارکلی بازار اورنگی ٹاؤن ،،مرکزی جشن عید میلادنبی ﷺکمیٹی لیاقت آباد،میاں والی برادری ،صدر آل کراچی تاجر اتحاد حاجی انصار بیگ ، گلستان جوہر ارم مارکیٹ، بسیریٰ مارکیٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ گلستان جوہر،پاکستان ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرکین نے علامہ مرزا یوسف حسن ،مسجد وحدت المسلمین ٹرسٹ کے ٹرسٹیز،چنیسرگوٹھ بخاری ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین طاہرہاشمی ،گریس بائبل چرچ کے پاسٹر پرویز انجم ،کراچی پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن ،کراچی الیکٹرونکس اینڈ اسمال ٹریڈر کے صدر محمد رضوان ،ہزاراہ یوتھ ونگ کے عدنان تنولی ،ناظم آباد الاغوثیہ سراج آکیڈمی کی افشاں پروین،خیبر پختون خواں سے تعلق رکھنے والے پا ک سو شل ویلفیئر کے چیئر مین ملک شا ہ کی وفد کے ہمرا ہ ،کراچی یوسی 05 سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری،گلستان جو ہر سے حرمین ماکیٹ انتظامیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے اپنے اپنے وفودکے ہمراہ ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی بھوک ہڑتالیوں کارکنان سے دلی اظہاریکجہتی کرتے ہوئے الطاف حسین پرپابندی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔ان کاکہناتھاکہ الطا ف حسین 89فیصدعوام کے قائدہیں جن کی آوازکودبانے کاعمل 98فیصدعوام کی آوازکودبانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے قائدپرعائدپابندیوں کے خلاف ساری عمریہاں بیٹھنے کاعزم رکھتے ہیں اس موقع پرانہوں نے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔بھوک ہڑتال کے اختتام پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست عوامی نمائندوں اورمعروف اداکارجاویدشیخ نے بھوک ہڑتالیوں میں کھانے پینے چیزیں تقسیم کیں اوران کی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔قبل ازیں جاویدشیخ نے بھوک ہڑتالی کارکنان سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ میں کراچی کاباسی ہوں اورکراچی ہمارادل ہے اوریہ دل دھڑکتاہے توپوراپاکستان دھڑکتاہے ،یہ بھوک ہڑتال جورکھی ہے ائدتحریک الطاف حسین کی تقریروں پریہ غیرآئینی ہے یہ جمہوری دورہے اورجمہوریت میں ہرشخص کوبولنے کاپوراحق ہوتاہے ،میں پہلے بھی ایم کیوایم کے پروگراموں میں آتارہا ہوں اورمیری درخواست ہے کہ الطاف حسین پرسے یہ پابندی اب ختم ہونی چاہئے ۔آخرمیں تنویرالحق تھانوی نے خشوع خضوغ کے ساتھ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سلامتی ؂،درازی عمرصحت وتندرستی اوربھوک ہڑتال پربیٹھے کارکنان کے لئے دعائیں کرائیں۔
تصاویر

7/19/2024 10:26:04 PM