Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باجود حکومت نے اردو زبان کو سرکاری طور پر نافذ نہیں کیا، کشور زہرا


سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باجود حکومت نے اردو زبان کو سرکاری طور پر نافذ نہیں کیا، کشور زہرا
 Posted on: 2/21/2016
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باجود حکومت نے اردو زبان کو سرکاری طور پر نافذ نہیں کیا، کشور زہرا
سپریم کورٹ آف پاکستان توہین عدالت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئین و قانون کے مطابق سزا دے، کشور زہرا
اردو زبان ہماری قومی وحدت کی پہچان اور پاکستان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے، ہیر سوہو
دنیا بھر میں اردو کی کانفرنسس اور سیمنارز کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں نئی نسل بھی خاصی دلچسپی لے رہی ہے ، نائلہ منیر 
کراچی ۔۔۔ 21؍ فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی برائے نفاذِ اردو کی رکن کشور زہرا نے بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زبان انسانی ذہن کا آئینہ اور اس کی ذات کا سرمایہ ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے احساسات دوسروں تک منتقل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 21 فروری کے دن کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد مادری زبانوں کو فروغ دینا اور لوگوں میں اس کی آگہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ہی بانی پاکستان محمد علی جناح نے اردو زبان کو پاکستان کی قومی و سرکاری زبان قرار دے دیا تھا اور لیکن تقریباً 68 برس گزرنے کے باوجود آج تک اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ایک عدالتی فیصلے میں حکومت پاکستان کو پابند کیا تھا کہ وہ اردو زبان کو جلد از جلد سرکاری طور پر نافذ کریں لیکن تاحال حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان حکومت کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لے۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو نے کہا کہ اردو زبان ہماری قومی وحدت کی پہچان اور پاکستان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورِ جدید میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی موجودگی سے بھی اردو زبان کے فروغ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر نے کہا کہ مختلف ویب سائٹس جن پر پہلے اردو زبان میں مواد موجود نہیں تھا وہ اب اپنا مواد اردو زبان میں بھی پیش کررہی ہے جبکہ دنیا بھر میں اردو کی کانفرسس اور سیمنارز کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں نئی نسل بھی خاصی دلچسپی لے رہی ہے جس کی تازہ مثال گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والا کراچی لٹریچر فیسٹیول اور ہندوستان میں ہونے والا جسن ریختہ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کا کرنا اور ان پرگرامز کو سرہانا ہے۔ 

7/19/2024 10:24:40 PM