Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساجد قریشی کی شہادت کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے ، الطاف حسین


ساجد قریشی کی شہادت کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/22/2013
ساجد قریشی کی شہادت کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے ، الطاف حسین
ضمنی انتخابات میں کامیابی پر خوشیاں مناتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہ کیاجائے
نومنتخب نمائندے ساجد قریشی اور دیگر شہداء کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کریں اور لواحقین کا غم بانٹیں
لندن۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اورتمام ذمہ داروں وکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پرخوشیاں مناتے ہوئے حق پرست شہداء کے لواحقین کو ہرگز فراموش نہیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہید ساجد قریشی ، تحریک کے ابتدائی دنوں سے ایم کیوایم سے وابستہ تھے اور ان کی شہادت کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے ۔ آج پی ایس 103 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ساجدقریشی شہید اور ان کے بیٹے وقاص قریشی شہید کی قربانیوں کو یادرکھنا اور ان کے اہل خانہ کے دکھ بانٹنا ہمارا فرض ہے ۔ جناب الطاف حسین نے نومنتخب نمائندوں کوہدایت کی کہ وہ شہید ساجد قریشی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اور دیگر شہداء کے گھروں کا بھی دورہ کرکے لواحقین کی دلجوئی کریں۔

12/26/2024 5:57:56 AM