Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شام سے رات گئے تک کے اختتام تک کیمپ پر مختلف سیاسی،سماجی،فلاحی، مذہبی جماعتوں، تاجر، مزدور، یونینوں، صحافتی تنظیموں کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا


علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شام سے رات گئے تک کے اختتام تک کیمپ پر مختلف سیاسی،سماجی،فلاحی، مذہبی جماعتوں، تاجر، مزدور، یونینوں، صحافتی تنظیموں کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا
 Posted on: 2/19/2016
علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شام سے رات گئے تک کے اختتام تک کیمپ پر مختلف سیاسی،سماجی،فلاحی، مذہبی جماعتوں، تاجر، مزدور، یونینوں، صحافتی تنظیموں کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا
وفود نے میڈیا پر جناب الطاف حسین پرعائد پابندی کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور اسے غیرآئینی وغیرجمہوری عمل قرار دیا
کراچی:۔۔۔19؍فروری2016
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی میڈیاپرتقریر،تحریراورتصویر،بیانات وخطابات پرعائدپابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب پرچارروزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاگیاجس میں رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورچیئرمینز،نائب چیئرمینز،کونسلرز اور ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان سمیت ہمدردعوام نے قائدتحریک الطا ف حسین سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھوک ہڑتال میں حصہ لیااوراس غیرآئینی وغیرقانونی پابندی کے خلاف اپنابھرپوراحتجاج ریکارڈکرایا۔ایم کیوایم کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پرمختلف سیاسی ،سماجی،فلاحی، مذہبی جماعتوں، تاجر ،مزدور،یونینوں،صحافتی تنظیموں کے ہمراہ وفوداوراہم شخصیات کی جانب سے کراچی پریس کلب پرقائم ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کربھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور قائد تحریک الطاف حسین سے ا ظہاریکجہتی کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہااس موقع پرکیمپ پرآنے والوں نے افرادنے میڈیاپرجناب الطاف حسین پرعائد پابندی کی بھرپور انداز میں مذمت کی اوراسے غیرآئینی وغیرجمہوری عمل قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس پابندی کوفی الفورختم کیاجائے۔جمعہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے روزکی شام سے رات گئے آنے والوں میں بوہری کمیویٹی کے وفد،کراچی الیکٹرنکس مارکیٹ کے صدر وحید میمن و دیگر اراکین،کراچی جیولززایسوسی ایشن کے صدراعجازاحمدموتی والا ودیگر اراکین،عمائدین فیڈرل بی ایریابلاک 14،مسلم لیگ کراچی کے صدراحسان اللہ پراچہ،ماہر معاشیات صفدر علی،بشپ گلفام جاویدکے ہمراہ کرسچن وفد،میرحفاظت حسین رضوی ٹرسٹی امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ،سندھ تاجراتحادکے سیکریٹری ذکریا و دیگراراکین،گلشن اقبال مرچٹ ایسوسی ایشن کے صدرمرزاصادق بیگ،جنرل سیکرٹری محمدذکریا،نائب صددربلال رفیع،سیکرٹری محمد اشرف اوردیگرشخصیات سمیت معروف اینکرپرسن ڈاکٹرشائستہ لودھی،فلمی دنیا کے مشہور گیت کار یونس حمدم ،شکیل یامین کانگاکی سربراہی میں جنگ گروپ یو ایل ایف کے وفد، عزیز آبادسپر مارکٹ ایسوسی ایشن،عزیزآباد اوکھائی میمن جماعت کا وفد،فیڈرل بی ایریا بلاک07 مصطفے ٹاورکے رہائشیوں پر مشتمل وفد،فیڈرل بی ایریا ریزیڈنٹس کمیٹی کے خالد اور ایاز ، رکن آرٹس کونسل پاکستان محموداحمدخان،حسن امام صدیقی رکن کراچی پریس کلب،روح رواں فریدپبلشرسیدفریدحسین ،بیرون ملک نیوجرسی سے تشریف لائے ہوئے معروف نغمہ نگاریونس ہمدم ،نیوزکاسٹرورائٹرعلی حسن ساجدنے بھوک ہڑتال کیمپ پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہدکی تعریف کی۔ایم کیوایم کے رہنماؤں وکارکنان کی علامتی بھوک ہڑتال صبح 11بجے سے رات 11بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی جس کے بعدایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹر محمدفاروق ستارنے بھوک ہڑتال پربیٹھے افرادمیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی اورکہاکہ اب کاسیاسی روزہ اختتام پذیرہوالہٰذااب وہ نظم وضبط کے ساتھ اپنی اپنی نشستوں پربیٹھ کرہڑتال کوختم کردیں جس کے بعدتمام ہڑتالیوں نے جوس کے پیکٹس،پھل فروٹ اوردیگراشیاء کھاپی کربھوک ہڑتال ختم کی۔ 










تصاویر

7/19/2024 10:26:21 PM