Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پر نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی 4روزہ بھوک ہڑتال شروع


قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پر نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی 4روزہ بھوک ہڑتال شروع
 Posted on: 2/19/2016
قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پر نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی 4روزہ بھوک ہڑتال شروع
بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر دپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زکیف الوریٰ ، محترمہ نسرین جلیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ ذرین مجید ،ارشد حسن ، سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کارکنان کی شرکت 
علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے پر جناب الطاف حسین کی تقاریراوربیانات پرعائد پابندی کے خلاف مذمتی کلمات اورمطالبات درج تھے
بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے شہر کی مختلف شخصیات کا دورہ اور جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف یکجہتی کااظہار 
بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء کا جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار
قائدتحریک الطاف حسین پر عائدپابندی کے خلاف 4روزہ بھوک ہڑتال کاسلسلہ 22فروری پیر تک جاری رہے گا
کراچی ۔۔۔19، فروری 2016ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر آج سے 4روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز صبح 11:00ہوا جو رات 11:00بجے سے بلاتوقف جاری رہا ۔ بھوک ہڑتال میں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر دپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زکیف الوریٰ ، محترمہ نسرین جلیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ ذرین مجید ،ارشد حسن ، سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں شہر کراچی سے منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داران و کارکنان اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ۔بھوک ہڑتال میں کے شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔اس موقع پرانہوں نے بینرز اور پلے کارڈزبھی اٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریراوربیانات الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرنشراورشائع کرنے پرعائدپابندی کے خلاف مذمتی کلمات اورمطالبات درج تھے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء جناب الطاف حسین کے حق میں مسلسل نعرے لگاتے رہے اور جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے رہے ۔بھوک ہڑتال کے پہلے روز مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ولے شخصیات اور افراد نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور جناب الطاف حسین پر پابندی کے خلاف یکجہتی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر بھوک ہڑتالی شرکاء کا کہنا تھا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تقریر ، تصویر اور بیانات پر عائد غیر جمہوری پابندی سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہورہی ہے کیونکہ وہ اپنے محبوب قائد کی تقریر ، تحریر اور بیانات تک پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں دیکھ ، پڑھ ور سن نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پر اظہار رائے کی پابندی عائد ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں اور ان چھ ماہ کے دوران ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور 
جاری ہے 

(۲) ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کی مجموعی خبر

جناب الطاف حسین کے چاہنے والے جس کیفیت سے گزر رہے ہیں اس کا ازالہ کرنا حکمرانوں ، ارباب اختیار و اقتدار اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے والے اداروں کو کرنا ہوگا ۔ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیمیں ، طالبان ، داعش اور القاعدہ کے دہشت گرد اور ان کی حمایت کرنے والے نام نہاد رہنماؤں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے لیکن جناب الطاف حسین جنہوں نے ہمیشہ سب سے پہلے ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کی ان کی ہی زبان پر پھیرے لگا دیئے گئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا اور یقین دلایا کہ جب تک جناب الطاف حسین پر سے اظہار رائے کی آزادی پر عائد پابندی نہیں اٹھائے جائے گی اس وقت تک جمہوری اور پرامن طریقے سے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ کئی ماہ سے قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر اور بیانات الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرنشراورشائع کرنے حتیٰ کہ تصویرتک دکھانے پر پابندی عائدکررکھی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان بھرکے شہروں میں اس سے قبل کئی احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں اس کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اوردیگرممالک میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں ، برطانیہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے دو روزہ بھوک ہڑتال کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور اس کے بعد اب اس معاملہ پر کراچی پریس کلب کے باہر 4روزہ بھوک ہڑتال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

7/19/2024 10:23:54 PM