Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گہوارہ ادب کینیڈا شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کیلگری میں پرنور محفل ذکر مصطفیﷺ کا انعقاد


گہوارہ ادب کینیڈا شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کیلگری میں پرنور محفل ذکر مصطفیﷺ کا انعقاد
 Posted on: 2/16/2016
گہوارہ ادب کینیڈا شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کیلگری میں پرنور محفل ذکر مصطفیﷺ کا انعقاد
آپ ﷺ کی حیات طیبہ پر خواتین مقررین کا علم افروز بیان۔ عشاق رسولﷺ خواتین نے آپﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
کیلگری ۔۔16؍ فروری 2016ء
گہوارہ ادب کینیڈا کیلگری شعبہ خواتین کی جانب پاکستان ہاوس واقع نارتھ ایسٹ میں شا یان شان محفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جسمیں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔خواتین مقررین نے ٓآپ ﷺ کی حیات طیبہ پر علم افروز بیا نات کئے جبکہ عشاق رسول ﷺ خواتین نے آپ ﷺ کی شان اقدس میں اپنی خوبصورت آوازاور اندازمیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے دوران ہال نعرہ تکبیر ا ﷲ اکبر ‘ نعرہ رسالت یا رسول اﷲ ﷺ اور نعرہ حیدری یا علی کے نعروں سے گونجتا رہا۔ گہوارہ ادب کیلگری شعبہ خواتین کی جانب سے ہال اور اسٹیج کو برقی قمقوں‘ پھولوں اوردیگرسجاوٹی چیزوں سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران شرکاء میں عطریات اور پھولوں کی کلیاں بھی پیش کی گئیں۔پروگرام کا اختتام رقت آمیز دعا اور آپ ﷺ کی شان اقدس میں سلام پر ہوا۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی درازی عمر ، اچھی صحت اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔آنے والے تمام مہمانوں کی تواصع انوع و اقسام کے کھانوں ‘ مشروبات اور چائے سے کی گئی۔ 


7/19/2024 10:20:53 PM