نائن زیرو شعبہ ٹرانسپورٹ کے رکن کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔15، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو شعبہ ٹرانسپورٹ کے رکن سید کامران علی کے والد سید حیدر علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)