Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں کشمیر جیسی خوبصورت اور پرامن وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگ رہی ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار


ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں کشمیر جیسی خوبصورت اور پرامن وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگ رہی ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 2/14/2016
ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں کشمیر جیسی خوبصورت اور پرامن وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگ رہی ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
تشدد کبھی بھی آزاد کشمیر کی روایات کا حصہ نہیں آزاد کشمیر کی پرامن سیاسی روایات اور پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فاروق ستار
کراچی ۔۔۔ 14؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد کشمیر نکیال سیکٹر میں فائرنگ کے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی جنگ اور ہوس میں ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں کشمیر جیسی خوبصورت اور پرامن وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے کشمیر کاز کو کتنا نقصان پہنچا اور عالمی سطح پر ملک کی کتنی بدنامی ہوئی شاید اس کا اندازہ ان نا عاقبت اندیشوں کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا عنصر کبھی بھی آزاد کشمیر کی روایات کا حصہ نہیں تھا یہاں کی پرامن سیاسی روایات اور پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعے کی انکوائری کے لئے اعلیٰ سطحی و قلیل مدتی کمیشن بنایا جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔ 

7/19/2024 10:23:38 PM