Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوا یم قائد الطاف حسین سرخرو، ایم کیوا یم کاملک بھر میں فقید المثال جشن


لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوا یم قائد الطاف حسین سرخرو، ایم کیوا یم کاملک بھر میں فقید المثال جشن
 Posted on: 2/6/2016 1
لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوا یم قائد الطاف حسین سرخرو، ایم کیوا یم کاملک بھر میں فقید المثال جشن 
کارکنان نے گلی گلی چراغاں کیا،موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں اور مٹھیائیاں تقسیم کیں
جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں جشن کی مرکزی تقریب میں معروف گلوکاروں، فنکاروں اور کامیڈینز نے فن کا مظاہرہ کیا
عوام کا جو ش و خروش ، بھنگڑے، ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے پرچم اور جناب الطاف حسین کی تصاویر 
کراچی۔۔۔6فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین پر لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اور فردجرم عائدنہ ہونے کے فیصلے کی خوشی میں ایم کیوایم کے تحت کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ سمیت اندرون سندھ ،صوبہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں جشن کی تقریبات منعقد کی گئیں ،گلی گلی چراغاں کیا اور موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئیں۔اس جشن کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں فقید المثال انداز میں منعقد ہوا جس سے جناب الطاف حسین نے لندن سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔اس سلسلے میں کارکنان نے شہر بھر میں مختلف مقامات پر چراغاں کیا اور موٹر سائیکل ریلیاں نکالی ۔جشن کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ کو خوشنماں انداز میں تیار کیا گیا تھا جس میں شرکا ء کیلئے نشستوں کا اہتما م کیا گیا تھا اور پرچموں کے ذریعے خوبصورت پنڈال سجایاگیاجبکہ پنڈال کے سامنے ڈیجیٹل اسکرین خو بصورت انداز میں بنایا گیا تھا جس کے د ائیں اور بائیں جانب جناب لطاف حسین کی مختلف انداز میں تصاویرآویزاں تھیں ،پنڈال میں صحافیوں کیلئے مخصوص نشستیں تیار کی گئی تھیں ،جبکہ میڈیکل ایڈ کمیٹی اور سوشل میڈیاکمیٹیوں کی جانب سے کیمپس بھی لگا ئے گئے تھے، اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان ،ڈپٹی کنونیر شاید پاشا ، کہف الوری ٰ،نسرین جلیل ، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے انچارج و اراکین ،ایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،حق پرست اراکین اسمبلی، نامزدمیئرکراچی وسیم اختر، ڈپٹی مئیر ارشد وہرا، نو منتخب چےئر مین، وائس چیئرمین،یوسی کونسلرز ، کارکنان سمیت خواتین ، بچے ، بزرگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہر بھر سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ملک کے معروف قوال امجد صابری،معروف گلوکار ارشد محمود ، احمد جہانزیب، شازیہ خشک، شبانہ کوثر ، شازیہ کوثر،مراد علی مراد ، خالد عمر ،صفدر ضیاء، سمیہ ناز،افتاب خان، شہزاد راہی،روز میری،منور فراز،امبر انصاری ، فریال خان،معروف کامیڈین ،حنیف راجہ ،ذاکر مستانہ اور شکیل شاہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاء سئے خوب داد وصول کی،جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے تنظیمی نغمے اور ترانے بجائے گئے ۔جشن کی تقریب میں خواتین نے ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگ کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ ہاتھوں میں پرچم کے رنگ سے مشابہت رکھنے والی چوڑیاں بھی پہنی ہوئی تھیں ۔جشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ایم کیوا یم ویب ٹی وی کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست نشر ہوتی رہی۔

7/20/2024 12:29:13 AM