Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پرائیوٹ ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر رابطہ کمیٹی اظہار تشویش


پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پرائیوٹ ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر رابطہ کمیٹی اظہار تشویش
 Posted on: 2/4/2016 1
پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پرائیوٹ ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر رابطہ کمیٹی اظہار تشویش 
موجود ہ حکومت اس پر ایکشن نہیں لے رہی ہیں کیونکہ وزراء کی اپنی پرائیوٹ ائیرلائنز چل رہی ہیں،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔4،فروری ۔2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پرائیوٹ ائیر لائنز کی 
جانب سے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کیاہے اور اس عمل کو عوام دشمن قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جس طرح بعض منافع خور کسی بھی قلت کی صورت میں عوام کی مجبوریوں کا فائد اٹھاتے ہوئے منہ مانگتی قیمت وصول کر کے بھاری ناجائز منافع کماتے ہیں بالکل اسطرح پرائیوٹ ائیرلاینز والے بھی مسافروں سے زائد کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ اس کی مانیٹرنگ سول ایوی ایشن اتھارٹی(civil aviation authority) کر تی ہے تاہم ادارہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت اس پر ایکشن نہیں لے رہی ہیں کیونکہ وزراء کی اپنی پرائیوٹ ائیرلائنز چل رہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران، پرائیوٹ ائیر لائنز مالکان کی آپس میں ملی بھگت ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین سے مطالبہ کیا کہ پرائیوٹ ائیر لائنز کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

7/20/2024 12:27:59 AM