معروف ادیب اورافسانہ نگارانتظار حسین کے انتقال پرا لطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔2، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف ادیب اور افسانہ نگار انتظار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ انتظار حسین مرحوم کی تحریریں لوگوں کے دلوں اور ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑتی تھیں لہٰذا ان کی ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)