Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
 Posted on: 2/2/2016 1
جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
ٹیلی ویژن پر خبر نشر ہوتے ہی لندن سیکریٹریٹ اور نائن زیرو پردنیا بھر سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا 
فیکس ، ای میل، ٹیلی فو ن ،فیس بک، ٹوئیٹر ، گوگل سمیت مختلف ذرائع ابلاغ سے پیغامات موصول
لندن۔۔۔۔02؍ فروری2016ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی لندن میں جاری منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش کے سلسلے میں ضمانت منسوخ ہونے اورپولیس اسٹیشن جانے کی پابندی ختم ہونے کی خبرسے پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورٹی وی پراس حوالے سے خبر نشر ہوتے ہی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور نائن زیرو پر ملک بھر سے کارکنان اور عوام کی جانب سے تہنیتی پیغامات ، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔فیکس ، ای میل، ٹیلی فو ن ،فیس بک، ٹوئیٹر ، گوگل سمیت مختلف ذرائع سے ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، اساتذہ کرام ، سماجی کارکنان ، فنکاروں ، اداکاروں، گلوکاروں ، علماء کرام ، قانون دانوں ، صحافیوں ، کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ۔ایک طالب علم کی جانب سے موصول ہونیوالے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’ پاکستان میں نوجوان طبقے کی واحد امید جناب الطاف حسین ہیں جو ہمیشہ نوجوانوں کو انکی صحیح تاریخ سے آگاہ کرتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں‘‘، ایک خاتون کے پیغام میں کہا گیا کہ’ ’ الطاف حسین بھائی ایک سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ہم بہنوں کا ما ن ہیں جو خواتین کے ساتھ کسی بھی ناانصافی کے خلا ف سب سے پہلے نہ صرف آواز بلند کرتے ہیں بلکہ اپنے نمائندوں کے ذریعے ہمارا ہر موقع پر ساتھ دیتے ہیں ‘‘، ایک نوجوان نے کہاکہ ’’ میں ابھی دسویں جماعت کا طالب علم ہوں لیکن الطاف بھائی کی تقاریر کو باقاعدگی سے سنتاہوں ،الطاف بھائی نڈر اور نہ ڈرنے والے قائد ہیں اسی وجہ سے میں ان سے بے پناہ محبت کرتاہوں، ایک بزرگ کا کہنا تھا ’’ کہ میں ای میل کرنا نہیں جانتا اس لئے اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر فیکس کر رہاہوں ، الطاف حسین میرا لیڈر ہی نہیں بلکہ میرے بیٹوں جیسا ہے جو ہمیشہ نڈر فیصلے کرتاہے اور مجھے افسوس ہے کہ میرے بیٹے الطاف کی تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے‘‘، ایک اور پیغام میں کہا گیا کہ الطاف حسین بھائی کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی لگاکر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے لیکن میں بھائی کو مبارک باد پیش کرتاہوں کہ اللہ نے ماضی کی طرح انہیں سچائی اور استقامت کا انعام دیا اور آپ کامیاب ہوئے ہیں۔جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پیغامات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور بڑی تعداد میں عوام اپنے پیغاما ت لندن اور کراچی میں اپنے پیغامات بھیج رہے ہیں۔دریں اثناء ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات نے ان تمام افراد سے معذرت کی ہے جنہیں فون کا ل کرنے اور ای میل ، فیکس کرنے میں دقت کا سامنہ کرنا پڑ رہاہے ،ترجمان شعبہ اطلاعات نے کہاہے کہ بڑی تعدا د میں پیغامات موصول ہونے کے سبب سسٹم لوڈ نہیں اُٹھا پارہاہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو اپنے قائد تک پیغامات پہنچانیں میں کوئی دقت نہ ہو۔

7/20/2024 12:37:12 AM