Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد نہ کرنے کے اعلان کی خوشی میں آج ایم کیوایم کی جانب سے یوم تشکر منایا جائے گا


میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد نہ کرنے کے اعلان کی خوشی میں آج ایم کیوایم کی جانب سے یوم تشکر منایا جائے گا
 Posted on: 2/2/2016 1
میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد نہ کرنے کے اعلان کی خوشی میں آج ایم کیوایم کی جانب سے یوم تشکر منایا جائے گا
کراچی سمیت ملک بھر میں تمام زونوں اور اضلاع میں انفرادی اور اجتماعی انداز میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے
قائد تحریک الطاف حسین کے سرخرو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے گا اور ان کی درازی عمر اور تحریک کی کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی
یوم تشکر کا مرکزی اجتماع آج بروز منگل سہ پہر 3بجے نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا
کراچی ۔۔۔ 2 فروری 2016ء
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ کئے جانے اور مناسب شواہد نہ ہونے کی بناء پر جناب الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فردجرم عائدنہ کرنے کے اعلان کی خوشی میں آج بروزمنگل ایم کیوایم کی جانب سے یوم تشکر منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے تمام زونوں اوراضلاع میں انفرادی اوراجتماعی اندازمیں شکرانے کے نوافل اداکئے جائیں گے اور اس کیس میں بھی قائد تحریک الطاف حسین کے سرخروہونے پر اللہ تعالیٰ کاشکراداکیاجائے گااوران کی درازی عمر اورتحریک کی کامیابی وکامرانی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ یوم تشکرکامرکزی اجتماع آج بروزمنگل سہ پہر 3بجے جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ اورتحریک کے مرکز نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈمیں منعقد کیاجائے گاجس میں کارکنان، منتخب نمائندے اورہمدرد عوام شرکت کریں گے۔یوم تشکر کے سلسلے میں کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگرشہروں اورملک کے دیگراضلاع میں بھی ایم کیوایم کے دفاترپراجتماعات منعقدکئے جائیں گے۔ 

7/20/2024 12:29:29 AM