Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دشمن عناصر اپنی تر سازشوں کے باوجودایم کیو ایم کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلنے سے نہیں روک سکتے، سید شاہین انور گیلانی


دشمن عناصر اپنی تر سازشوں کے باوجودایم کیو ایم کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلنے سے نہیں روک سکتے، سید شاہین انور گیلانی
 Posted on: 2/1/2016 1
دشمن عناصر اپنی تر سازشوں کے باوجودایم کیو ایم کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلنے سے نہیں روک سکتے، سید شاہین انور گیلانی
پاکستان میں ایسا انقلاب چاہتے ہیں جس میں چند خاندانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہو اور عوام کی حکمرانی قائم ہو، ملک وسیم کھوکھر
ڈسٹرکٹ شیخوپوہ کے ضلعی عہدیداران کی تنظیم نو کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال
تنظیم نو کے موقع پر 20 رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان ، عمران ورک صدر ، حافظ عبدالرؤف سالک سینئر نائب صدر
عابد ورک نائب صدر ، مظفر حسین مغل سیکریٹری جنرل شیخوپورہ ہونگے
لاہور ۔۔۔ یکم فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی نے شیخوپورہ کی 20 رکنی ضلعی کمیٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق عمران ورک ضلع شیخوپورہ کے صدر ، حافظ عبدالرؤف سالک سینئر نائب صدر ، عابد ورک نائب صدر ، مظفر حسین مغل سیکریٹری جنرل کے طور پر اپنے تحریکی فرائض سرانجام دینگے۔ تنظیم نو کے موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک وسیم کھوکھر ، نائب صدور سرفراز عباس وٹو، عرفان احمد ، جوائنٹ سیکریٹری مرزا عمر عارف اور رکن کاشف خورشید سمیت ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید شاہین انور گیلانی نے کہا کہ ایم کیو ایم دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیو ایم کا پیغام ملک بھر کے محروم و مظلوم عوام میں پھیل رہاہے ، دشمن عناصر چاہے کتنی ہی ساشیں کر لیں وہ ایم کیو ایم کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلنے سے نہیں روک سکتے اور بہت جلد پنجاب بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے جانثاروں کا گڑھ بن کر ابھرے گا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان میں ایسا انقلاب لانا چاہتے ہیں جس میں چند خاندانوں کی حکمرانی کا خاتمہ ہو اور 18 کروڑ عوام کی حکمرانی قائم ہواور اس ملک میں رائج فرسودہ ، بدنما ، کرپٹ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داران ذاتی سوچ او رانا کو فنا کر کے تحریک کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت ، حفاظت اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

5/7/2025 10:58:35 AM