Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیشنل ایکشن پلان کو ملک میں جاری رہنا چاہئے اور اس آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں پھیلایا جائے ۔خواجہ اظہار الحسن


نیشنل ایکشن پلان کو ملک میں جاری رہنا چاہئے اور اس آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں پھیلایا جائے ۔خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 1/30/2016
نیشنل ایکشن پلان کو ملک میں جاری رہنا چاہئے اور اس آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں پھیلایا جائے ۔خواجہ اظہار الحسن
ملک میں دہشت گر د جن کے سروں پر ہیڈ منی عائد ہے اور کالعدم تنظیموں کے رہنماملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اور میڈیا پر انکی تصاویر اور بیانات جاری کیئے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے سچائی اور حقیقت سے آگاہی فراہم کرنے والی آواز حق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔خواجہ اظہار الحسن
سندھ حکومت نے تعصب کی بناء پر حیدرآباد شہر کا انفرا اسٹریکچر تباہ کر دیا ہے حیدرآباد کی عوام صحت و صفائی سمیت بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوچکی ہے ۔خواجہ اظہار الحسن
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد سمیت ملک بھر کی حق پرست عو ام سراپا ء احتجاج بنی ہوئی ہے۔خواجہ اظہار الحسن
حیدرآباد گل سینٹر اور لطیف آباد نمبر 12 میں ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ اور سیکٹر آئی کے زیر اہتمام منعقدہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات و تصاویر پر غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔30،جنوری،2016 ء
ایم کیو ایم امن چاہتی ہے اور ایم کیو ایم ہی امن کی داعی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے حیدرآباد گل سینٹر اور لطیف آباد نمبر 12 میں ایم کیو ایم ایلڈر ونگ اور سیکٹر آئی کے زیر اہتمام منعقدہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات و تصاویر پر غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نویدشمسی و ارکین زونل کمیٹی و حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، دلاور قریشی ، راشد خلجی اورزبیر احمد خان بھی مو جو د تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گر د جن کے سروں پر ہیڈ منی عائد ہے اور کالعدم تنظیموں کے رہنماملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اور میڈیا پر انکی تصاویر اور بیانات جاری کیئے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے سچائی اور حقیقت سے آگاہی فراہم کرنے والی آواز حق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد سمیت ملک بھر کی حق پرست عو ام سراپا ء احتجاج بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ملک میں جاری رہنا چاہئے اور اس آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں پھیلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعصب کی بناء پر حیدرآباد شہر کا انفرا اسٹریکچر تباہ کر دیا ہے حیدرآباد کی عوام صحت و صفائی سمیت بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ07سال قبل کے حیدرآباد اور آج کے حیدرآباد میں زمین و آسمان کا فرق ہے حق پر ست ناظمین کے دور میں حیدرآباد شہر ترقی کی منازل طے کر رہا تھا عوامی خدمت کو بھی تعصب کی نظر کرنے والی صوبائی حکومت نے حیدرآباد شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے ۔



7/20/2024 12:33:09 AM