Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی اورایم کیوایم کی کامیابی وکامرانی کے لئے دعائیہ اجتماع کاانعقاد


ایم کیوایم کے تحت جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی اورایم کیوایم کی کامیابی وکامرانی کے لئے دعائیہ اجتماع کاانعقاد
 Posted on: 1/30/2016
ایم کیوایم کے تحت جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی اورایم کیوایم کی کامیابی وکامرانی کے لئے دعائیہ اجتماع کاانعقاد
اجتماع میں قائدتحریک کی درازی عمر،ایم کیوایم کی کامیابی وکامرانی،ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کے خاتمے،جیلوں میں اسیر کارکنان کی جلدازجلدرہائی ، لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی،شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں
دعائیہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ،سیدشاہدپاشا،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان اور ہمدردعوام کی شرکت 
شعبہ قلیتی امورکے تحت بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے دعائیہ اجتماع کاانعقاد
کراچی: ۔۔۔30؍ جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی اورایم کیوایم کی کامیابی وکامرانی کے لئے دعائیہ اجتماع کا انعقادکیاگیاجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ،سیدشاہدپاشا،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی ،یوسیوں کے چیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،علاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹی کے عہدیداران، کارکنان اورایم کیوایم کے ہمدردعوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکرتے ہوئے ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پرتمام شرکاء نے دوردشریف کا ورد کیا اورقائدتحریک کی صحت ،تندرستی اوردرازی عمرسمیت ایم کیوایم کی کامیابی وکامرانی،ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کے خاتمے،جیلوں میں اسیرکارکنان کی جلدازجلدرہائی ، لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی،شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔بعدازاں اس موقع پرشعبہ قلیتی امورکے تحت بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے دعائیہ اجتماع منعقدکیاگیاجس میں ہندو،سکھ اورکرسچن برادریوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اوراپنے اپنے مذہب کے مطابق جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے دعائیں کیں۔


7/20/2024 12:32:28 AM