سینئر صحافی و آرٹس کونسل کے رکن محمد آفاق مصطفے اور اسپورٹس کے سینئر صحافی راشد علی صدیقی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی اور آرٹس کونسل کراچی کے رکن محمد آفاق مصطفے اور اسپورٹس کے سینئر صحافی راشد علی صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے صحافت ، ادب اور کھیل کے شعبوں میں مرحومین کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)