Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گارڈن کے علاقے سے ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


گارڈن کے علاقے سے ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/29/2016
گارڈن کے علاقے سے ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
منہاج قاضی کے بارے میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے ان کے اہلخانہ کو کچھ نہیں بتایا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
آئین و قانون کا تقاضہ ہے کہ منہاج قاضی کی گرفتاری ظاہر کی جائے اور انہیں وہ تمام آئینی و قانونی سہولیات فراہم کی جائیں جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں گارڈن کے علاقے سے ایم کیوایم کے کارکن منہاج قاضی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج علی الصبح رینجرز اہلکاروں نے منہاج قاضی کی رہائشگاہ پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گرفتاری کے بعد سے منہاج قاضی کے بارے میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور ان کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے جس کے باعث وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حراست کے بعد ہر شخص کو آئین وقانون اپنے دفاع کا حق دیتا ہے اور آئین و قانون کا تقاضہ ہے کہ منہاج قاضی کی گرفتاری ظاہر کی جائے اور انہیں وہ تمام آئینی و قانونی سہولیات فراہم کی جائیں جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ منہاج قاضی کی بلاجواز گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورحراست کے دوران ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے خدشات کودور کرکے اہل خانہ کو مطمئن کیاجائے ۔ 

7/20/2024 12:31:31 AM