جناب الطاف حسین پر پابندی کیخلا ف کراچی کے 400سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے شروع،ترجمان ایم کیوا یم
مختلف مقامات پر ایم کیو ایم رہنما ؤں سمیت کارکنان اور عوا م کی بڑی تعداد شریک ہے، ترجمان ایم کیوا یم
فائیو اسٹار میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، لیاقت آباد دس نمبرمیں ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل اوررکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق شریک ہیں،ترجمان
حسن اسکوئر پر ڈپٹی کنوینر سیدشاہد پاشا، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین ، ریگل چوک پررکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر قادر خانزادہ اوردوتلوار کلفٹن پررکن رابطہ کمیٹی کمال ملک اور خوش بخت شجاعت مظاہرہ میں شریک ہیں، ترجمان ایم کیوایم
لانڈھی اورکورنگی میں رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ اورنمائش چورنگی پر نامزدمئیر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں حق پرست قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن مظاہرین کے ہمراہ ہیں، ترجمان ایم کیوایم
ڈاکٹر سلیم دانش اور رعنایوسف زئی واٹر پمپ پر مظاہرے میں شریک ہیں ، ترجمان ایم کیوا یم