Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غریب و متوسط طبقے کے عوام جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ہو کر پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔ شبیر احمد قائم خانی


غریب و متوسط طبقے کے عوام جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ہو کر پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔ شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 1/23/2016
غریب و متوسط طبقے کے عوام جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ہو کر پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔ شبیر احمد قائم خانی
انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کے قیام سے پاکستان کمزور نہیں بلکہ مضبوط و مستحکم ہو گا ، شبیر احمد قائم خانی
ملک میں جاگیردارانہ نظام کے سبب تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کر رہے ہیں، خالد اعوان
پنجاب ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب و ننکانہ صاحب ، قصور ، شیخوپورہ اور نارووال کے ضلعی عہدیداران کے اجلاس میں اظہار خیال 
لاہور۔۔۔۔23 جنوری۔۔۔۔2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے پاکستان کمزور نہیں بلکہ مضبوط و مستحکم ہو گا کیونکہ کسی بھی ملک کی آبادی بڑھنے پر انتظامی بنیادوں پرنئے یونٹ بنائے جاتے ہیں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بہتر انداز سے چلایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب، ضلع ننکانہ صاحب ، ضلع شیخوپورہ ، ضلع نارروال اور ضلع قصور کی کمیٹیوں کے عہدیداران کے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، رکن کمیٹی مرزا ندیم بیگ و اراکین ایڈہاک کمیٹی اور دیگر ضلعی عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کے عوام جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ہو کر اس ظالم سماج اور کرپٹ سسٹم کو شکست دینے اور پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔ اس موقع پر خالد اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاگیردارانہ نظام کے سبب تعلیم یافتہ اور با شعور نوجوانوں ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں نہیں جا سکتے اور انکی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کرتے ہیں لیکن ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس کے لیڈر نے نہ صرف خود کبھی انتخابات میں حصہ نہ لیا اور نہ ہی کبھی اپنے بھائی ، بھتیجے ، بھانجے یا خاندان کے کسی فرد کو الیکشن میں کھڑا کیا۔ اس موقع پر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں تنظیمی و تحریکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ 

7/20/2024 2:17:40 AM