Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ناصرف قومی سانحہ ہے بلکہ اس نیشنل ایکشن پلان کی قلعی کھول دی، شبیر احمد قائم خانی


باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ناصرف قومی سانحہ ہے بلکہ اس نیشنل ایکشن پلان کی قلعی کھول دی، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 1/21/2016
باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ناصرف قومی سانحہ ہے بلکہ اس نیشنل ایکشن پلان کی قلعی کھول دی، شبیر احمد قائم خانی
ایم کیوا یم کے زیراہتمام شہدائے باچاخان یونیورسٹی کی یاد میں پنجاب اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن کی گئی
کراچی ۔۔۔ 21؍ جنوری 2016ء
ایم کیوا یم کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے شہدائے باچا خان یونیورسٹی سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ناصرف ایک قومی سانحہ ہے بلکہ اس نے آرمی پبلک اسکول سانحہ کے بعد بننے والے نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کی قلعی کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اپنے خطابات اور بیانات میں بارہا طالبان، القاعدہ، داعش اور دہشتگردوں کی ملک میں موجودگی کی نشاندہی کرتے رہے ہیں اور حکومت کو آگاہ کرتے رہے ہیں کہ اگر ان دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کاروائی نہ کی گئی تو یہ پورے ملک کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے مترادف ہوگا اور اس سے پاکستان کی بقاء و سلامتی اور پاکستانی عوام کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب و سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں مرد ، خواتین، بزرگ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ بعدازاں شہدائے باچا خان یونیورسٹی، پاکستان کی بقاء و سلامتی اور جناب الطاف حسین کی صحت و درازئے عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ 





7/20/2024 2:17:05 AM