Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کی یاد میں نائن زیروپر شمع روشن کرنے کی پر عقیدت تقریب


سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کی یاد میں نائن زیروپر شمع روشن کرنے کی پر عقیدت تقریب
 Posted on: 1/21/2016
سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کی یاد میں نائن زیروپر شمع روشن کرنے کی پر عقیدت تقریب
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سمیت ، معروف صحافیوں ، تجزیہ نگاروں ، اقلیتی رہنماؤں ، فن کاروں اور کارکنان کی شرکت 
کراچی ۔۔21 جنوری 2016ء
سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہید پروفیسر ، طلبا ء اور یونیورسٹی عملے کے شہید اراکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متحدہ قومی مومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کی شامل جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر شمع روشن کرنے کیلئے پرعقیدت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار،عامر خان، ڈپٹی کنوینر سیدشاہد پاشا،ارکان رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج فرقان اطیب ، اراکین سی ای سی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،حق پرست اراکا ن پارلیمنٹ ،کراچی کے حق پرست نامزدمئیر وسیم اختر، ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ ،منتخب چیئر مین،کونسلر ز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں ، اقلیتی برادری کے نمائندوں، فن کاروں ، گلوکاروں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کرکے شہداء سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کو خراج تحسین کیا ۔اس موقع پر نائن زیروکی گلی میں اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر درجنوں کی تعداد میں شمع رکھی گئیں تھیں۔تقریب سے صحافتی اور اقلیتی برادری کے نمائندگان نے خطاب کیا اور دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے آپریشن ضرب عضب او ر کراچی آپریشن کو اندرون سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں تک بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

7/20/2024 2:20:32 AM