Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے اور پروفیسر حامد سمیت درجنوں طلباء و طالبات کی شہادت پر سینیٹر سیف علی خان کا اظہار مذمت


باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے اور پروفیسر حامد سمیت درجنوں طلباء و طالبات کی شہادت پر سینیٹر سیف علی خان کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/20/2016
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے اور پروفیسر حامد سمیت درجنوں طلباء و طالبات کی شہادت پر سینیٹر سیف علی خان کا اظہار مذمت 
پاکستان سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے ،صدر صوبہ خیبرپختونخواہ بیرسٹر و سینیٹر محمد علی سیف ایم کیو ایم چارسدہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران و کارکنان کا باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہار تعزیت 
پشاور:۔۔20؍ جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر سینیٹر محمد علی سیف نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے اور پروفیسر حامد سمیت درجنوں طلباء و طالبات کو شہید و زخمی کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سفاک دہشت گرد، علم اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم صوبہ خیبرپختونخواہ تنظیمی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ چارسدہ کے ذمہ داران و کارکنان نے چارسدہ میں باچہ خان یونیورسٹی کے شہید طلباء و طالبات کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدرد کا اظہار کیا ۔ وہ کچھ دیر تک سوگوار لواحقین کے ساتھ رہے اور انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا بھی ۔

10/1/2024 11:19:03 PM