Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 1/20/2016
چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پشاور میں اے پی سی اسکول پر حملے کی طرز کی بزدلانہ کارروائی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر ملک کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں اور علم کی شمع سے ملک بھر کے عوام کو محروم کرکے جہالت اور تاریکی کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن ضرب عضب کے تحت جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 
مزید تیز کی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مصلحت کی تمام چادریں اتار کر پھینک دی جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ملک و قوم کے تحفظ کو مقدم سمجھ کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو شامل کرکے دہشت گردوں کو نچلی سطح تک خاتمہ یقینی بنایا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رابطہ کمیٹی کا باچا خان یونیورسٹی حملے میں پروفیسر ڈاکٹر حامد ، طلباء کی شہادت اور متعدد اساتذہ ، طالبعلموں اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی۔۔۔20، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ اور ہینڈ گرینڈ سے حملے کی بد ترین کارروائی میں پروفیسر ڈاکٹر حامد ، طلباء کی شہادت سمیت متعدد اساتذہ ، طالب علموں اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پشاور میں اے پی سی اسکول پر حملے کی طرز کی کارروائی ہے اور ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں اور حملوں کی کارروائی میں اضافہ امن پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر ملک کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں اور علم کی شمع سے ملک بھر کے عوام کو محروم کرکے جہالت اور تاریکی کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج اور حکومت پر زور دیا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے بم دھماکوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد اب باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن ضرب عضب کے تحت جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اور ملک بھر کے عوام کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے تمام ذرائع اور وسائل استعمال کئے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں شہید پروفیسر ڈاکٹر حامد اور طلباء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے حملے میں زخمی افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ا ن کے سپرستوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مصلحت کی تمام چادریں اتار کر پھینک دی جائیں اور ملک و قوم کے تحفظ کو مقدم سمجھ کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو شامل کرکے دہشت گردوں کو نچلی سطح تک خاتمہ یقینی بنایاجائے ۔ 
*****

7/20/2024 2:21:51 AM