Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے نذدیک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت عالمی سطح پر دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد دہشت گرد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سر اُٹھا رہے ہیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

 Posted on: 1/19/2016

دہشت گرداس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت اقدامات کو ثبوتاژکرنا چاہتے ہیں
پشاوربم دھماکا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور افسوسناک ہے،رابطہ کمیٹی
ماضی کی طرح پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے سینہ سپر ہے،رابطہ کمیٹی
کارخانو مارکیٹ بم دھماکہ کی تحقیقات کرواکر ملوث دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔19جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے نذدیک بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو افسوسناک قرار دیاہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد دہشت گرد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سر اُٹھا رہے ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے مثبت اقدامات کو ثبوتاژکرنا چاہتے،دہشتگرد اپنے وجود کا احساس دلانے کیلئے اس قسم کی بذدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں ، پشاور میں ہونیوالا دھماکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے لیکن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے سینہ سپر ہے۔رابطہ کمیٹی نے پشاور بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جوار رحمت اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ کارخانو مارکیٹ بم دھماکہ کی تحقیقات کرواکر ملوث دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔

7/20/2024 2:17:16 AM