Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کو ’’رحیم یارخان زون‘‘ میں تبدیلی کرنے کا اعلان


قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کو ’’رحیم یارخان زون‘‘ میں تبدیلی کرنے کا اعلان
 Posted on: 1/18/2016
قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کو ’’رحیم یارخان زون‘‘ میں تبدیلی کرنے کا اعلان
قائد تحریک کے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے نظریہ کو پنجاب کے ایک ایک شہر ی ہر، قصبہ اورہر گاؤں 
میں پھیلانے کی جدوجہدکریں، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی
رحیم یارخان ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا سے خطاب
رحیم یارخان ۔۔۔18، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہاہے کہ پنجاب میں ایم کیوایم کا پیغام تیزی سے پھیل رہاہے جس کی وجہ سے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کو ’’رحیم یارخان زون‘‘ میں تبدیلی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی اب رحیم یار خان زون کے انچارج میاں شاہد رسول ہونگے ۔یہ اعلان انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ رحیم یارخان ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارچ خالد اعوان، پنجاب کمیٹی کے رکن مرزا ندیم بیگ ، جنوبی پنجاب کے صدر فرقان مغل اور ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔انہوں نے کہاہے کہ رحیم یار خان زون کے انچارج اور اراکین احساس ذمہ داری کو محسوس کر تے ہوئے قائد تحریک کے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے نظریہ کو پنجاب کے ایک ایک شہر ہر، قصبہ اورہر گاؤں میں پھیلانے کی جدوجہدکریں تاکہ ملک سے 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کا خاتمہ ہو اور98فیصد غریب متوسط طبقے کے عوام کی حکمرانی قائم ہوسکے۔

7/20/2024 2:23:52 AM