Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اسمبلی اراکین قومی و صو بائی اسمبلی کے وفد کی گزشتہ روز ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات


حق پرست اسمبلی اراکین قومی و صو بائی اسمبلی کے وفد کی گزشتہ روز ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات
 Posted on: 1/17/2016
حق پرست اسمبلی اراکین قومی و صو بائی اسمبلی کے وفد کی گزشتہ روز ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات
سادہ لباس میں نامعلوم افراد کی جانب سے لوگوں کو اغواء اور گرفتاریاں کئے جانے کے واقعات پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا
کراچی میں امن وامان او اسٹریٹ کرائم کی واروتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے،وفد حق پرست اراکین اسمبلی 
ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ نے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،اب کوئی اہلکار سادہ لباس میں گرفتاری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ
ڈی آئی جی کی جانب سے مثبت طرز عمل کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مثبت سوچ کے ساتھ اس شہر کے امن کو بحال کیا جا سکتاہے، ریحان ہاشمی ڈپٹی پارلیمانی لیڈرقومی اسمبلی
کراچی۔۔۔17جنوری۔2016ء
قومی اسمبلی میں حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی کی سر براہی میں حق پرست اراکین اسمبلی قومی و صوبائی کے وفد نے گزشتہ روز ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ حق پرست اراکین اسمبلی کے وفد نے ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ سے کو سادہ لباس میں نامعلوم افراد کی جانب سے لوگوں کو اغواء اورگرفتار کئے جانے کے واقعات پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔حق پرست اراکین اسمبلی کے وفد میں ریحان ہاشمی، عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین، سفیان یوسف، ریحان ظفر، جمال احمد، وسیم قریشی اورحاجی انورشامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن وامان اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے اس کی اصل وجہ پولیس نفری کی تھانوں میں کمی ہونا ہے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پر کنٹرول کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔ ڈی آئی جی سینٹرل فیروز شاہ نے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ اب اگر کوئی اہلکار سادہ لباس میں علاقائی تھانے ، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کو اطلاع کئے بغیر گرفتاری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اورچوکیداری نظام ، کھلی کچہریوں، نومنتخب یوسیز کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ جیسے اقدامات کا انعقاد فی الفور شروع کرنے بھی اتفاق ہو ا ہے۔
قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی نے ڈی آئی جی کی جانب سے مثبت طرز عمل کو سراہا ، اور امید ظاہر کی کہ مثبت سوچ کے ساتھ اس شہر کے امن کو بحال کیا جا سکتاہے او ر عوام ، منتخب نمائندوں اور پولیس مل کر امن کے دشمنوں کو ناکام بنائیں گے۔

10/1/2024 9:17:42 PM