Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدِ تحریک الطاف حسین نے بہت پہلے پاکستان میں داعش کے وجود سے قوم کو آگاہ کردیا تھا۔ لیکن حکمرانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اب داعش کا ملک میں وجود ثابت ہونے پر حکمران شرم سے ڈوب مریں۔ زونل انچارج محمد عارف شیخ و اراکین زونل کمیٹی سانگھڑ زون

 Posted on: 1/16/2016

سانگھڑ ۔۔۔17جنوری2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائدِ تحریک الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو پہلے ہی آنے والے خطرات سے آگاہ کردیتے ہیں۔قائدِ تحریک الطاف حسین نے بہت پہلے قوم کو اسلام آباد اور کراچی میں داعش کے وجود سے آگاہ کردیا تھا۔ لیکن ملک کے وزیرِ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس پر توجہ دینے کی بجائے قائدِ تحریک الطاف حسین کا مذاق اڑایا تھا۔ لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ اسلام آباد اور کراچی میں داعش نہ صرف دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہے بلکہ ملک بھر میں ان کے ہمدرد ملک کے معصوم افراد کو گمراہ کرکے داعش میں بھرتی کررہی ہے۔یہ ملک کے حکمرانوں کے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا میں گرفتار دہشت گردوں کے اعتراف کے بعد اب حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے داعش کے خطرات سے نمٹنے کے بجائے اب بھی دوسرے غیر ضروری مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔اور داعش کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین نے اس سے پہلے بھی کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں طالبانائزیشن سے قوم کو آگاہ کردیا تھا۔ لیکن اس وقت کے حکمرانوں نے اور ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے نہ صرف اس کا مذاق اڑایا تھا بلکہ اسے ایک مخصوص لسانی اکائی کے خلاف تعصب قرار دیا تھا۔لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے اور پاک فوج کے جوانوں سمیت 45ہزار معصوم شہریوں کو شہید بھی کیا۔ لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کی طالبان سے متعلق قوم کو دی گئی آگاہی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔اور اب پاک فوج طالبان کے خلاف فوجی آپریشن ضربِ عضب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین پر ملک میں خطاب کرنے پر غیر قانونی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ غیر قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اس لیئے فوری طور پر قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات پر عائد پابندی ختم کی جائے اور قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی بصیرت سے فائدہ اٹھا کر داعش کے خلاف کارروائی کی جائے۔اور داعش کے حمایت کرنے والی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک کے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ قائد تحر یک الطاف حسین کی سچائی اور بصیرت سے ملک و قوم کے لیے استفادہ کیا جائے۔

10/1/2024 9:14:24 PM