Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں نے پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والوں کو جھوٹا ثابت کردیا


کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں نے پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والوں کو جھوٹا ثابت کردیا
 Posted on: 1/16/2016
کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں نے پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والوں کو جھوٹا ثابت کردیا
الطاف حسین وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات سے قوم کو آگاہ کیا، زونل انچارج عبدالرحمان 
ٹنڈو الہ یار۔۔۔16جنوری2016
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کر نیوالوں کے لئے لمحہ ء فکریہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات کو بروقت محسوس کرتے ہوئے بذریعہ ہنگامی پریس کانفرنس پوری قوم کو آگاہ کیا ۔ مگر مملکت کے امور سے بے خبر وزراء نے قائد تحریک الطاف حسین کے خدشات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے پاکستان میں داعش کے وجود سے سراسر انکار ظاہر کر دیا اور قائد تحریک الطاف حسین کی گذارشات کو الزامات کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے حقائق جاری کرنے کے جرم میں انکی تصاویر اور بیانات جاری کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔ جبکہ داعش سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے چپے چپے میں پھلنے پھولنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جبکہ داعش پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اپنا مضبوط نیٹ ورک قائم کر چکی ہے ۔ اور گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت میں اے آر وائی نیوز چینل پر بم حملے کرنے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کر لی ہے تو بعض رہنماؤں کو داعش کے وجود کا احساس ہو اہے ۔ عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا ایک ایک کارکن اپنے قائد کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت پر بجا طور پر فخر کرتا ہے ۔ کیونکہ اس سے قبل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو سیاسی پیشن گوئیاں کیں وہ نہ صرف درست ثابت ہوئیں بلکہ قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی بصیرت کا ادراک نہ کرنے والوں کے لئے شرمسار ی کا سامان ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم رکھا ہے اور ملک کو درپیش خطرات کو محسوس کرتے ہوئے حکمرانوں کو قبل ازوقت آنے والے خطرات سے آگاہ کیا ہے ۔ مگر یہ اس ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ حکمران طبقے نے قائد تحریک الطاف حسین کی گذارشات کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ اور حکمران طبقے کے اس غیر سنجیدہ طرز عمل کے باعث ملک و قوم کو بیشتر قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی بصیرت اور ملک و قوم کے ساتھ انکی بے لوث وابستگی کو محسوس کرتے ہوئے انکی صلاحیتیوں کو ملک و قوم کے بہتر مفاد میں استعمال کریں اور انکے خطابات پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کریں۔ 


10/1/2024 9:18:33 PM