Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی بصیرت اور دوراندیشی سے کوئی بھی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا


قائدتحریک الطاف حسین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی بصیرت اور دوراندیشی سے کوئی بھی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا
 Posted on: 1/16/2016
قائدتحریک الطاف حسین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی بصیرت اور دوراندیشی سے کوئی بھی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا
ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے صدرفرقان مغل کا اجلاس سے خطاب
ملتان:۔۔۔16جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب وضلعی کمیٹی ملتان کاہنگامی اجلاس گزشتہ شب ملتان ہاؤس میں منعقدہواجس میں جنوبی پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدرمرزافرقان علی مغل نے کہاکہ وقت نے ایک بارپھرثابت کردیاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی بصیرت اوردوراندیشی سے کوئی بھی ذی شعورانکارنہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ داعش کے خطرات کے بارے میں قائدتحریک الطاف حسین نے قوم کوپہلے ہی آگاہ کردیاتھاآج پوراعالم اسلام بشمول پاکستان اسی خطرے سے دوچارہے۔انہوں نے کہاکہ کتنے شرم کی بات ہے کہ ہمارے حکمراں اب تک اس بات کوماننے کوتیارہی نہیں جبکہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورسے داعش میں بھرتیاں ہوتی رہیں ہیں اورموصوف وزیرداخلہ کی ناک کے تلے اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل پرحملہ ہوتاہے اوروہ پھربھی داعش کے وجودسے انکاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان نااہل حکمرانوں کوچلّوبھرپانی میں ڈوب مرناچاہئے ۔اجلاس میں ایک قراردادبھی منظورکی گئی کہ پاکستان کے عظیم لیڈرقائدتحریک الطاف حسین پرلگائی گئیں میڈیاپرپابندی فوری طورپرختم کی کی جائے تاکہ ان کے کروڑوں چاہنے والے ان کے خطابات کوسن سکیں نیزسپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ فوری طورپراس غیرآئینی وغیرقانونی پابندی کوختم کرائیں۔

7/20/2024 2:34:20 AM