Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم نوا ز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب اور ایران کے دورے کا اعلان مثبت قدم ہے۔ الطاف حسین


وزیر اعظم نوا ز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب اور ایران کے دورے کا اعلان مثبت قدم ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/16/2016
وزیر اعظم نوا ز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب اور ایران کے دورے کا اعلان مثبت قدم ہے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کا یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے مابین تنازعہ میں فریق بننے اور کسی ایک ملک کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہے
ماضی میں حکمرانوں نے دوسروں کے تنازعات میں پاکستان کو الجھا کر ملکی سلامتی و استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا
حکمرانوں نے وقتی مفادات کے حصول کیلئے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کا خمیازہ پاکستان اور اسکے عوام آج تک بھگت رہے ہیں
دعاگو ہوں کہ خدا وزیراعظم اور آرمی چیف کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کو کامیاب بنائے اور دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کا خاتمہ ہو 
لندن۔۔ 16جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم نوا ز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کرانے کیلئے دونوں ممالک کے دورے کے اعلان کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور ایک مثبت قدم قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران تنازعہ کے آغاز سے ہی ایم کیوایم کا یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے مابین اس تناز عہ میں فریق بننے اور کسی ایک ملک کا ساتھ دینے کے بجائے غیرجانبداررہے اور مصالحت کا ر کا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے دوسروں کے تنازعات میں پاکستان کو الجھاکر ملکی سلامتی ،استحکام ،سیکورٹی اور غیر جانبداری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایااور وقتی مفادات کے حصول کیلئے ایسے فیصلے کئے جن کا خمیازہ پاکستان بالخصوص اسکے عوام آج تک دہشت گردی کا نشانہ بن کر بھگت رہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے قوم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے مابین تازہ ترین تنازعہ میں فریق بننے کے بجائے مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ نہ صرف عوامی خواہشات کے مطابق ہے بلکہ پاکستان کے عین مفاد میں ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے امیدہے اور میں خداکے حضوردعاگوہوں کہ وہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے سعودی عرب اورایران کے اس دورے کو کامیاب بنائے ، دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کاخاتمہ ہو، برادرانہ تعلقات قائم ہوں اورمشرق وسطیٰ میں پوری دنیا میں دیرپا امن واستحکام قائم ہو۔ 

7/20/2024 2:22:12 AM