Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے پاکستان میں داعش کے وجود سے پیشگی قوم کو آگاہ کردیا تھا،حکمرانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا پاکستان میں داعش کاوجود ثابت ہونے پر حکمران شرم سے ڈوب مریں،ایم کیوا یم سا نگھڑ کے زونل انچارج و اراکین

 Posted on: 1/15/2016

سانگھڑ ۔۔۔۔15جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو پہلے ہی آنے والے خطرات سے آگاہ کردیتے ہیں لیکن ملک کے وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس پر تواجہ دینے کی بجائے قائدِ تحریک الطاف حسین کا مذاق اڑایا ،آج وقت نے ثابت کردیا کہ اسلام آباد اور کراچی میں داعش نہ صرف دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہے بلکہ ملک بھر میں ان کے حامی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا میں گرفتار دہشت گردوں کے اعتراف کے بعد بھی حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے داعش سے نمٹنے کے بجائے داعش کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اس سے پہلے بھی کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں طالبانائزیشن سے قوم کو آگاہ کردیا تھا۔ لیکن اس وقت کے حکمرانوں نے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسے ایک مخصوص لسانی اکائی کے خلاف تعصب قرار دیا تھا، وقت نے ثابت کردیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے اور پاک فوج کے جوانوں سمیت معصوم شہریوں کو شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ داعش کے حمایت کرنے والی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ 

7/20/2024 2:17:30 AM