Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں پوری قوم کیلئے لمحہ ء فکریہ کی حیثیت رکھتی ہیں، ایم کیوا یم ٹنڈوالہ یار زون


ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں پوری قوم کیلئے لمحہ ء فکریہ کی حیثیت رکھتی ہیں، ایم کیوا یم ٹنڈوالہ یار زون
 Posted on: 1/15/2016
ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں پوری قوم کیلئے لمحہ ء فکریہ کی حیثیت رکھتی ہیں، ایم کیوا یم ٹنڈوالہ یار زون
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم رکھا ہے اور ملک کو درپیش خطرات کو محسوس کرتے ہوئے حکمرانوں کو قبل ازوقت آنے والے خطرات سے آگاہ کیا ہے، ایم کیوا یم ٹنڈوالہ یار کے زونل انچارج و اراکین کا بیان
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔15جنوری2016
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کاروائیاں پوری قوم کیلئے لمحہ ء فکریہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات کو بروقت محسوس کرتے ہوئے بذریعہ پریس کانفرنس قوم کو آگاہ کیا مگر مملکت کے امور سے بے خبر وزراء نے جناب الطاف حسین کے خدشات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے پاکستان میں داعش کے وجود سے سراسر انکار اور جناب الطاف حسین کے بیانات کو الزامات کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو مقدم رکھا ہے اور ملک کو درپیش خطرات کو محسوس کرتے ہوئے حکمرانوں کو قبل ازوقت آنے والے خطرات سے آگاہ کیا ہے مگر یہ اس ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ حکمران طبقے نے جناب الطاف حسین کی جانب سے بیان کردہ حقائق کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا اور حکمران طبقے کے اس غیر سنجیدہ طرز عمل کے باعث ملک و قوم کو بیشتر قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

7/20/2024 2:34:32 AM