Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والے سیاستدانوں اور متعصب صحافیوں کواپنا محاسبہ کرنا چاہئے ،ایم کیوا یم سینٹرل پنجاب


پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والے سیاستدانوں اور متعصب صحافیوں کواپنا محاسبہ کرنا چاہئے ،ایم کیوا یم سینٹرل پنجاب
 Posted on: 1/15/2016
پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والے سیاستدانوں اور متعصب صحافیوں کواپنا محاسبہ کرنا چاہئے ،ایم کیوا یم سینٹرل پنجاب
داعش دہشت گردی کیلئے بھرتیاں کررہی ہے لیکن اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی،ایم کیوایم سینٹرل پنجاب
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر حملہ سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،ایم کیوا یم سینٹرل پنجاب 
حکمرانوں کی بے حسی کے سبب داعش اور اسکے حامی شدت پسندوں کی جڑیں ملک بالخصوص پنجاب کے مختلف علاقوں میں مضبوط ہو رہی ہیں،ایم کیوا یم سینٹرل پنجاب
داعش اور اسکے حامیوں کیخلاف ملک بھر بالخصوص پنجاب میں بھر پور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ
لاہور۔۔۔۔۔15 جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کی قائم مقام کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی کھلے عام کارروائیوں کے بعد پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والے سیاستدانوں ، ارباب اقتدار اور متعصب صحافیوں کواپنا محاسبہ کرنا چاہئے ۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے قوم کو ہمیشہ حقائق اور آنیوالے خطرات سے پیشگی آگاہ کیاہے ،جناب الطاف حسین نے ملک میں طالبانائریشن کے خطرے سے سب سے پہلے آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت کی حکومت کے وزراء اورسیاسی ومذہبی رہنماؤں نے نہ صرف انکے بیانات کی نفی کی بلکہ حقیقت سے آنکھیں چراتے ہوئے انکا مذاق تک اُڑایا۔انہوں نے کہاکہ داعش کے لوگ دہشت گردی کے لئے بھرتیاں کررہے ہیں اورلوگوں کواپنے ساتھ ملارہے ہیں لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی، گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر حملہ سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی بے حسی کے سبب داعش اور اسکے حامی شدت پسندوں کی جڑیں ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب کے مختلف علاقوں میں مضبوط ہو رہی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو سنجیدگی سے لیں اور اسکے حامیوں کے خلاف ملک بھر بالخصوص پنجاب میں بھر پور کارروائی کریں قبل اسکے کہ عفریت ہمارے گھروں کو جلا کر راکھ کردے۔ 

7/20/2024 2:29:06 AM