Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

داعش کی کراچی ، اسلام آباد اور پاکستان میں کارروائیوں کے بعد اس کی موجودگی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، حق پرست سینیٹر و پنجاب کے صدر میاں عتیق


داعش کی کراچی ، اسلام آباد اور پاکستان میں کارروائیوں کے بعد اس کی موجودگی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، حق پرست سینیٹر و پنجاب کے صدر میاں عتیق
 Posted on: 1/15/2016
داعش کی کراچی ، اسلام آباد اور پاکستان میں کارروائیوں کے بعد اس کی موجودگی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، حق پرست سینیٹر و پنجاب کے صدر میاں عتیق
جو حکمران اور سیاسی و مذہبی جماعتیں اب بھی داعش کی موجودگی سے انکار ی ہیں وہ یا تو خوفزدہ ہیں یا داعش کے ہمنوا ہیں ، میاں عتیق 
بد قسمتی سے ملک کے حکمران طالبان اور داعش کی موجودگی کے حوالے سے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے حقائق 
پر مبنی بیانات اور خطابات کو برداشت نہیں کرسکے، میاں عتیق
داعش اور طالبان کے خلاف متحد و منظم ہوکر کاروائی کرنے کے بجائے حکمراں الٹا جناب الطاف حسین کے خطابات اور تقاریر 
پر ہی پابند ی لگا بیٹھے ہیں، میاں عتیق احمد 
ملک میں سیاسی بنیادوں پر سیاسی مخالفین کا خاتمہ کرنے کے بجائے ملک دشمن داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کے 
خلاف یکجا ہوا جائے، میاں عتیق احمد 
لاہور۔۔۔15، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹر اور پنجاب کے صوبائی صدر میاں عتیق نے کہا ہے کہ داعش کی کراچی ،ا سلام آباد اور پاکستان میں کارروائیوں کے بعد اسکی موجودگی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور جو حکمران اور سیاسی و مذہبی جماعتیں اب بھی داعش کی موجودگی سے انکار ی ہیں وہ یا تو خوفزدہ ہیں یا داعش کے ہمنوا ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ داعش دنیا بھر میں دین اسلام کا نام لیکر انسانیت کا بیدردی سے قتل عام کررہی ہے اور پاکستان میں داعش کی کارروائیاں اور اعترافی بیانات سے ثابت ہوگیا ہے کہ داعش پاکستان میںیلغار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے داعش کی پاکستان میں موجودگی کی آگاہی ڈیڑھ برس قبل ہی دیدی تھی اور جناب الطاف حسین کی جرات اورہمت کا اندازہ بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے انہوں نے پاکستان میں طالبان کی موجودگی اور ٹھکانوں سے بھی برسوں قبل حکمرانوں اور قوم کو آگاہ کردیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ملک کے حکمران طالبان اور داعش کی موجودگی کے حوالے سے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے حقائق پر مبنی بیانات اور خطابات کو برداشت نہیں کرسکے اور داعش اور طالبان کے خلاف متحد و منظم ہوکر کاروائی کرنے کے بجائے الٹا جناب الطاف حسین کے خطابات اور تقاریر پر ہی پابند ی لگا بیٹھے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم اور اس کا ایک ایک کارکن ملک و قوم کے تحفظ اور داعش سے نبرد آزما ہونے کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں سیاسی بنیادوں پر سیاسی مخالفین کا خاتمہ کرنے کے بجائے ملک دشمن داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کے خلاف یکجا ہوا جائے اور ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔ 

7/20/2024 2:21:24 AM