Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نام نہاد پابندیوں کے باوجود داعش اورملک دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہے ہیں ، حق پرست سینیٹر و صدر صوبہ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف


جناب الطاف حسین نام نہاد پابندیوں کے باوجود داعش اورملک دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہے ہیں ، حق پرست سینیٹر و صدر صوبہ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف
 Posted on: 1/15/2016
جناب الطاف حسین نام نہاد پابندیوں کے باوجود داعش اورملک دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہے ہیں ، حق پرست سینیٹر و صدر صوبہ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف 
داعش کی ملک میں کاروائیوں اور اس کا اعتراف کرنے کے بعدمصلحت کی چادر کو اتار پھینکا جائے ، بیرسٹر محمد علی سیف 
اب بھی جو سیاسی و مذہبی رہنما داعش کی موجودگی کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں وہ دراصل داعش 
سے اپنے تعلقات نبھا رہے ہیں ، بیرسٹر محمد علی سیف 
پشاور ۔۔۔15، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر اور صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے حکمرانوں اور عوام کو طالبان اور داعش کی موجودگی کے بارے میں سب سے پہلے آگاہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ جناب الطاف حسین ہی ملک و قوم کے نجات دہندہ ہیں اور نام نہاد پابندیوں کے باوجود ملک دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کاکردار ادا کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے حکمرانوں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ طالبان کے بعد داعش کی پاکستان میں موجودگی پر پردہ ڈالنے کے بجائے حقائق کو تسلیم کریں اور کھل کر اور سامنے آکر سنگین صورتحال کا سامنا کریں کیونکہ بزدلی ، چھپنے اور چادر اوڑھ لینے سے داعش کے دہشت گردوں سے نہ تو عوام بچ سکتے ہیں اور نہ ہی حکمرانوں کے محلات محفوظ رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ داعش کی ملک میں کاروائیوں اور اعتراف کے بعد اب کوئی جواز نہیں رہتا کہ اسکی موجودگی سے انکار کیاجائے اور اب بھی جو سیاسی و مذہبی رہنما داعش کی موجودگی کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں وہ دراصل داعش سے اپنے تعلقات نبھا رہے ہیں اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی حد تک نقصان پہنچا نے کا عمل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حق پرست سینیٹر اور صوبہ خیبرپختونخوا کے صدربیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ داعش کی ملک میں کاروائیوں اور اس کا اعتراف کرنے کے بعدمصلحت کی چادر کو اتار پھینکا جائے اور ملک میں جو عناصر داعش کو مدد اور تعاون فراہم کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے داعش کا ملک بھر سے فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔ 
Back to Conversion Tool

7/20/2024 2:23:29 AM