Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر میں قحط اوربیماریوں سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کے مسلسل واقعات پر تشویشناک ہیں۔ ندیم نصرت


تھر میں قحط اوربیماریوں سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کے مسلسل واقعات پر تشویشناک ہیں۔ ندیم نصرت
 Posted on: 1/13/2016
تھر میں قحط اوربیماریوں سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کے مسلسل واقعات پر تشویشناک ہیں۔ ندیم نصرت 
تھرمیں بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں لیکن حکومت سندھ انتہائی بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے 
تھر اوراس کے قریبی علاقوں میں قائم اسپتال برائے نام ہیں جہاں نہ ڈاکٹرزہیں اورنہ ہی خاص طور پر بچوں کے
علاج معالجہ کی سہولتیں دستیاب ہیں
حکومت سندھ کے وزرااورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی بڑ ے پیمانے پر کرپشن اورانتہائی غفلت کے باعث تھرمیں
صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اس صورتحال کانوٹس لینے اوراس سلسلے میں عملی اقدامات کے بجائے اس طرح کے عذر پیش کررہے ہیں جو انکی بے حسی کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ ندیم نصرت 
لندن۔۔۔ 13 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے تھر میں قحط اوربیماریوں سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کے مسلسل واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تھرمیں قحط اوربیماریوں سے بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں لیکن حکومت سندھ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی انتہائی بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے ۔ تھر اوراس کے قریبی علاقوں میں قائم اسپتال برائے نام ہیں جہاں نہ ڈاکٹرزہیں اورنہ ہی خاص طور پر بچوں کے علاج معالجہ کی سہولتیں دستیاب ہیں اورجوتھوڑی بہت مشینیں بھی ہیں وہ بھی عملہ نہ ہونے کے باعث خراب پڑی ہوئی ہیں۔ندیم نصرت نے کہا کہ حکومت سندھ کے وزرااورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی بڑ ے پیمانے پر کرپشن اورانتہائی غفلت کے باعث تھرمیں صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اس صورتحال کانوٹس لینے اوراس سلسلے میں عملی اقدامات کے بجائے اس طرح کے عذر پیش کررہے ہیں جو انکی بے حسی کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگرحکومت سندھ نے تھرمیں سنگین ہوتی ہوئی صورتحال کافوری نوٹس نہ لیااور ہنگامی بنیادپراقدامات نہیں کئے تووہاں جاں بحق ہونے والے بچوں کی ہلاکتوں پر سندھ کے حکمرانوں کواللہ کے عذاب کاسامناکرناہوگا۔ ندیم نصرت نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ 

7/20/2024 2:34:21 AM