Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی دہشت گردوں کی جانب سے اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر دستی بم حملے اور فائرنگ کی مذمت


ایم کیوا یم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی دہشت گردوں کی جانب سے اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر دستی بم حملے اور فائرنگ کی مذمت
 Posted on: 1/13/2016
ایم کیوا یم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی دہشت گردوں کی جانب سے اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر دستی بم حملے اور فائرنگ کی مذمت 
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری انتہاء پسند تنظیم داعش کے افغانستان گروپ نے قبول کی ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم آزادئ صحافت کی علمبردار اور اس مشکل وقت میں بھی صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں، فاروق ستار
وفاقی دارالحکومت میں داعش کی مذموم کارروائی سے ملک بھر کے پرامن عوام تشویش کا شکار ہوگئے ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر داعش کے حملے کا نوٹس لیکر واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائیں 
اسلام آباد سمیت ملک بھر بالخصوص پنجاب میں انتہاء پسند تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے فوری کارروائیاں عمل میں لائی جائیں
ایم کیوا یم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستارکا وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔13جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کہ سینئر ڈپٹی کنوینر و قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے نجی نیوز چینل کے دفتر پر دستی بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ آزاد ئصحافت پر حملہ قرار دیاہے ۔ایک مذمتی بیان میں فاروق ستار نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری انتہاء پسند تنظیم داعش کے افغانستان گروپ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم آزادئ صحافت کی علمبردار ہے اور اس مشکل وقت میں بھی صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں داعش کی مذموم کارروائی سے ملک بھر کے پرامن عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس کارروائی سے یہ سوال پیدا ہوگیاہے کہ جب ملک کے دارالحکومت میں داعش کی سرگرمیاں کھلے عام ہو سکتی ہیں تو ملک کے دیگر حصوں میں اس تنظیم کا نیٹ ورک کتنا مضبوط ہو سکتاہے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر پر داعش کے حملے کا نوٹس لیکر واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائیں اور اسلام آباد سمیت ملک بھربالخصوص پنجاب میں انتہاء پسند تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے فوری کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

7/20/2024 2:30:44 AM