Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 1/13/2016
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
بم دھماکہ بزدلانہ کارروائی اور پاکستان کے استحکام کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی
بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور مدد و تعاون فراہم کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی 
رابطہ کمیٹی کا بم دھماکہ میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار 
کراچی ۔۔۔13، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات کے مرکز کے سامنے بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں اور معصوم و بے گناہ انسانوں کی زندگیوں سے کھیل کر کھلی درندگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کوئٹہ میں بم دھماکہ بزدلانہ کارروائی اور دہشت گردوں کی پاکستان کے استحکام کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والے ایف سی اورپولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگوران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں حفاظتی ٹیکہ جات کے مرکز کے سامنے بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور اس میں مدد و تعاون فراہم کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔ 

7/20/2024 2:30:45 AM