Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کا اے پی ایم ایس او این ای ڈی یونٹ کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، چےئرمین اے پی ایم ایس او


اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کا اے پی ایم ایس او این ای ڈی یونٹ کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، چےئرمین اے پی ایم ایس او
 Posted on: 1/12/2016
اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کا اے پی ایم ایس او این ای ڈی یونٹ کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، چیئرمین اے پی ایم ایس او
اے پی ایم ایس او اسلامی جمعیت طلبہ کی تشدد پسند سرگرمیوں کی ما ضی میں بھی مخالفت کر تی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی
تعلیمی اداروں میں طلباء کو تحفظ فراہم کرکے پرامن کارکنان پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، مطالبہ
کراچی۔۔۔12جنوری2016ء
آل پاکستان متحد ہ اسٹو ڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد نے ا سلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کے غنڈہ عنا صرکی جانب سے اے پی ایس او این ای ڈی یونیور سٹی کے کا ر کنا ن کوبلاجواز بہیمانہ تشد د کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تھنڈر اسکواڈ کی غنڈہ گردی کے خلاف تمام تعلیمی اداروں میں سخت ترین کاروائی کی جائے اور طلبہ و طلبات کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔ایک مذمتی بیان میں چیئرمین اے پی ایم ایس او نے کہاکہ اے پی ا یم ایس او اسلامی جمعیت طلبہ کی تشدد پسند سرگرمیوں کی ما ضی میں بھی مخا لفت کر تی رہی ہے اور آئندہ بھی طلباء کے تحفظ اور انکے حقوق کیلئے ایسے عناصر کی مخالفت اور مثبت جدو جہد کرتی رہے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کی بڑھتی ہوئی شرپسندی کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ہمارے پر امن کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں 

7/20/2024 2:17:23 AM