Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتما م صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ؍جھلکیاں


ایم کیوایم کے زیراہتما م صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ؍جھلکیاں
 Posted on: 1/12/2016
ایم کیوایم کے زیراہتما م صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ؍جھلکیاں 
ایم کیوایم کے زیراہتمام الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پہلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے ۔ 
احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے ٹرک کے اوپر اسٹیج بنایا گیا ۔ اسٹیج کے اوپر اسکرین پر ’’بلدیاتی اختیارات میں تاخیر کے ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ سرکار ‘‘ کے الفاظ جلی حروف میں تحریر تھے ۔ 
مظاہرے میں وکلاء ، علماء ، تاجروں ، صنعتکاروں ، عمائدین شہر اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔ 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے بھی خطاب کیا ۔ 
احتجاجی مظاہرے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں بھی شریک تھے ۔ 
احتجاجی مظاہرے میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور نامزد حق پرست میئر وسیم اختر سے انٹرویو بھی کئے ۔ 
منتخب نمائندوں کو بلدیاتی اختیارات نہ دینے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے اپنی نوعیت کا منفرد تھا جس میں دوپہر سے ہی لوگ گرمی وار دھوپ کی پرواہ کئے بغیر جوق در جوق شریک ہوئے ۔ 
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت اور پیپلزپارٹی سے کہتے ہیں کہ یہ بلدیاتی الیکشن تم نے نہیں کروائے بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے ہیں ، اس میں مزید روڑے نہ اٹکائے جائیں ۔
مقررین نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے عمل کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان انتظامات کی نگرانی کرتے رہے اور انتظامیہ کو مختلف ہدایات دیتے رہے ۔ 
احتجاجی مظاہرے کا باقاعدہ آغاز دوپہر1بجکر 30منٹ پر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، تلاوت کی سعادت ناصر یامین نے حاصل کی ۔ 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جاتے اور شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاتا ہم سراپا احتجاج رہیں گے اور سندھ کے نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے غیر جمہوری طرز عمل کی مذمت کرتے رہیں گے ۔ 
احتجاجی مظاہرہ کا اختتام 4بجے ہوا اس سے قبل قائد تحریک جناب الطاف حسین احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔ 
جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کئی بار مخاطب کیا اور ان سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دیئے جانے پر انصاف کی اپیل کی ۔ 

7/20/2024 2:29:59 AM