Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپریٹنڈینٹ فیصل جاوید کو نقل کی روک تھام پر تشدد کا نشانہ بنانے پر اے پی ایم ایس او کا اظہار مذمت


جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپریٹنڈینٹ فیصل جاوید کو نقل کی روک تھام پر تشدد کا نشانہ بنانے پر اے پی ایم ایس او کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/11/2016
جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپریٹنڈینٹ فیصل جاوید کو نقل کی روک تھام پر تشدد کا نشانہ بنانے پر اے پی ایم ایس او کا اظہار مذمت 
ایک طلبہ تنظیم کے غنڈہ عناصر کی جانب سے جامعہ اردو میں نقل کروانے کے لئے انتظامیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں
گورنر سندھ، وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ سندھ اساتذہ پر تشدد میں ملوث غنڈہ عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لاکر ان عناصر سے اساتذہ کرام اور طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں، اے پی ایم ایس او
کراچی ۔۔۔11جنو ری 2016ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی اراکین کابینہ نے گزشتہ دنوں جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپریٹنڈینٹ فیصل جاویدکو نقل کی روک تھام پر ایک طلبہ تنظیم کے غنڈہ عناصر کے تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اساتذہ کرام کی عزت و احترام اولین فرائض میں شامل ہوتا ہے اور نقل جیسا عمل کسی بھی معاشرے کے نوجوانوں کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ قوموں کی تباہی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ عناصر کی جانب سے اساتذہ کرام پر تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کے یہ عناصر آج بھی اپنی روش پر قائم کئے ہوئے ہیں جو کہ کسی بھی با شعور معاشرے میں ایک گھنا ؤ نہ اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ انہوں نے فیصل جاوید کی جلد صحتیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی۔ اس افسوس ناک واقع پر اے پی ایم ایس او نے گورنر سندھ ،وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ پر تشدد میں ملوث غنڈہ عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لا کر ان عناصر سے اساتذہ کرام اور طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں اورجامعات اور تعلیمی اداروں کونقل مافیا و غنڈہ عناصر کی آماجگاہ بننے سے روکنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں ۔

7/20/2024 2:31:21 AM