Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ اجلاس


ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ اجلاس
 Posted on: 1/9/2016 1
ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ اجلاس
اجلاس میں مختلف تنظیمی،سیاسی اورعوامی مسائل کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے
الیکشن کمیشن کی جانب سے میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور خواتین، اقلیتوں اورنوجوانوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں غیرضروری تاخیرپر تشویش کااظہار
میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمینزکے انتخابات میں غیرضروری تاخیر عوامی مسائل کے حل میں تاخیرکاسبب بن رہی ہے۔ایم کیوایم
میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور خواتین، اقلیتوں اورنوجوانوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات فو ری طورپرکرائے جائیں
مختلف فیصلے کئے گئے جن کااعلان کل رابطہ کمیٹی اورنومنتخب نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیاجائے گا
حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھرکے بلدیاتی اداروں سے ان کے بنیادی اختیارات بھی چھین رہی ہے ۔ایم کیوایم
بلدیاتی اداروں کوان کے حق سے محروم کرنا آئین میں مقامی حکومتوں کودیئے گئے اختیارات کے سراسر منافی ہے۔ایم کیوایم
بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے معاملے کوہرسطح پر اٹھانے کے سلسلے میں مختلف فیصلے بھی کئے گئے
حکومت سندھ صفائی ستھرائی جیسے معاملے پر بھی توجہ دینے کیلئے تیارنہیں ،کراچی کے تمام علاقے کوڑے کرکٹ کاڈھیر بنے ہوئے ہیں، دیگرشہروں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ایم کیوایم
اپنی مددآپ کے تحت علاقوں میں صفائی مہم شہروع کی جائیگی اور علاقوں کوکچرے کے ڈھیروں سے نجات دلائی جائیگی،اجلاس میں فیصلہ
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی کارکردگی کومزیدبہتراورمؤثربنانے پربھی ذوردیاگیا
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام تنظیمی شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ، تنظیمی اسٹرکچرمیں بنیادی تبدیلیوں اور تمام سطحوں پر تنظیم نو کافیصلہ 
لندن۔۔۔ 9 جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کاایک مشترکہ اجلاس آج قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ اورشاہدپاشا بھی موجودتھے۔اجلاس میں مختلف تنظیمی،سیاسی اورعوامی مسائل سے متعلق امورپر تفصیلی غوروخوص کیا گیا اوراس حوالے سے کئی فیصلے بھی کئے گئے ۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اورسندھ بھرکی میونسپل کارپوریشزکے میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور خواتین، اقلیتوں اورنوجوانوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں غیرضروری تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہاگیاکہ یہ غیرضروری تاخیر عوامی مسائل کے حل کے اقدامات میں تاخیرکاسبب بن رہی ہے ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسے مطالبہ کیاگیاکہ میئرز، ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور خواتین، اقلیتوں اورنوجوانوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات فو ری طورپرکرائے جائیں۔اس حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے جن کااعلان کل رابطہ کمیٹی اورنومنتخب نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔ اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوان کے اختیارات سے مسلسل محروم کرنے کی بھی شدیدمذمت کی گئی اورکہاگیاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ پہلے توبلدیاتی انتخابات سے راہ فراراختیارکرتی رہی اوراب جبکہ سپریم کورٹ کے حکم اورسخت عوامی دباؤکے باعث حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کرائے ہیں تواب حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھرکے بلدیاتی اداروں سے ان کے بنیادی اختیارات بھی چھین رہی ہے اورتمام بلدیاتی امورکوصوبائی حکومت کی تحویل میں لے رہی ہے جونہ صرف بلدیاتی نمائندوں کوان کے حق سے محروم کرناہے بلکہ آئین میں مقامی حکومتوں کودیئے گئے اختیارات کے بھی سراسر منافی ہے ۔بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے معاملے کوہرسطح پر اٹھانے کے سلسلے میں مختلف فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں کہاگیاکہ حکومت سندھ ایک طرف توبلدیاتی اداروں کے اختیارات اپنے ہاتھوں میں لے رہی ہے اوردوسری جانب صفائی ستھرائی جیسے معاملے پر بھی توجہ دینے کیلئے تیارنہیں ہے جس کی وجہ سے کراچی کے تمام علاقے کوڑے کرکٹ کاڈھیر بنے ہوئے ہیں۔جبکہ دیگرشہروں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اپنی مددآپ کے تحت علاقوں میں صفائی مہم شہروع کی جائے گی اور علاقوں کوکچرے کے ڈھیروں سے نجات دلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کااجلاس بلایا جائے گا اوراس کوحتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی کارکردگی کومزیدبہتراورمؤثربنانے پربھی ذوردیاگیا۔ اجلاس میں تمام تنظیمی شعبوں کی کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیااور فیصلہ کیاگیاکہ تنظیمی اسٹرکچرمیں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی اور تنظیم کی تمام سطحوں پر تنظیم نوکی جائے گی ۔

7/20/2024 2:21:36 AM