Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس


ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس
 Posted on: 1/8/2016 1
ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اجلاس
ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی برسوں سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے، ارکان رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی 
میڈیکل ایڈ کمیٹی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے مفت آئی و طبی کیمپوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے ،کمال ملک 
کراچی ۔۔۔8، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران کا ایک اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلا س سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر قائم خانی اور کمال ملک نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی ارکان محترمہ ذرین مجید اور محترمہ ریحانہ نسرین بھی موجود تھیں ۔ اجلاس میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی اور کمال ملک نے کہاکہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی برسوں سے دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت میں مصروف ہے ، آزاد کشمیر کاہولناک زلزلہ ہو ، بلوچستان میں قدرتی آفات ہوں، ایران کے شہر بام میں آنے والا زلزلہ ہو یا تھر کے علاقے میں قحط سالی کی صورتحال ہو ہر جگہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی مثالیں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا شعبہ بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے قائم کیا تھا جس پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نہ صرف عمل پیرا ہے بلکہ اپنے کام میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں کو جدیدطریقے سے علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے شہر اور اندرون سندھ سمیت ملک کے دور دراز اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر گاؤں ، دیہاتوں اور قصبوں کے غریب نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو جس طرح سے طبی سہولیات فراہم کیں ہیں اسے آج تک وہاں کے عوام فراموش نہیں کرسکے ہیں اور آج بھی ہاتھ اٹھا کر اور دامن پھیلا کر قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی صحت و تندرستی ، درازی عمر اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعا گو رہتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ عوام کو سستے علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفت آئی اور طبی کیمپوں کا انعقاد کریں اور جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں ۔ 


7/20/2024 2:28:49 AM