اے این پی کے رہنماء اور سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی اہلیہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔6، جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے` ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)