ایم کیوا یم کی مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سید عاقل زیدی سمیت دیگر کارکنا ن سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
تینوں سوگوار کارکنا ن کے غم میں شریک ہیں،رابطہ کمیٹی
سید عاقل زیدی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی اراکین و دیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔۔5جنوری2016ء
ایم کیوا یم سینئرڈپٹی کنوینرزواراکین رابطہ کمیٹی نے مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سید عاقل زیدی کی والدہ محترمہ عزیزہ بیگم، یونٹ گلشن حدید فیز 1سیکٹر بن قاسم کے کارکن محمد کاشف کے والد محترم محمد شیر احمد قریشی اورنارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن محمد ادریس کی والدہ محترمہ انوری بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے تینوں سوگوار کارکنا ن سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دریں اثناء سید عاقل زیدی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ انچولی میں اداکی گئی جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ ،گلفراز خان خٹک ایڈوکیٹ ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور لیگل ایڈ کمیٹی کے اراکین و دیگر نے شرکت کی۔