اورنگی ٹاؤن سیکٹر کی خاتون کارکن معافیہ باجی کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔۔5جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اوررنگی ٹاؤن سیکٹر کی خاتون کارکن معافیہ ولد نور محمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے اہل خانہ کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔